Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت پختہ عزم کے ساتھ تمام چیلنجز کا مقابلہ کر رہی ہے، اسحاق ڈار

Now Reading:

حکومت پختہ عزم کے ساتھ تمام چیلنجز کا مقابلہ کر رہی ہے، اسحاق ڈار
اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت پختہ عزم کے ساتھ تمام چیلنجز کا مقابلہ کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی وزارت خزانہ کے سینئیر عہدیدار رابرٹ کپروٹھ کی ملاقات ہوئی جس میں اسحاق ڈار نے امریکی عہدیدار کو پاکستان کی معاشی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔

ملاقات میں وزیر خزانہ نے امریکی عہدیدار کو پاکستان میں سیلاب کے تباہ کاریوں اور اس کے معیشت پر اثرات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملکی معیشت کو درست راستے پر ڈالنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ معاشی استحکام کیلئے مختلف شعبوں میں اصلاحات متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہیں، اسحاق ڈار

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حکومت پختہ عزم کے ساتھ تمام چیلنجز کا مقابلہ کر رہی ہے۔

 وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں امریکی عہدیدار نے معاشی استحکام کیلئے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر رابرٹ کپروٹھ نے معاشی و مالیاتی امور پر پاکستان حکومت کے ساتھ تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

ملاقات میں امریکی سینئیر حکام کے علاوہ وزیرمملکت عائشہ غوث پاشا اور طارق باجوہ بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر