
چکی آٹا مالکان نے کل سے شہر بھر میں چکیاں بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنرل سیکرٹری آٹا چکی ایسوسی ایشن انیس شاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ شہر بھر میں 4000 آٹا چکیاں ہیں جو مکمل بند رہیں گی۔
ان کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی نے چکی کا آٹا ریٹ 105 روپے مقرر کر دیا ہے، ہم گندم اوپن مارکیٹ سے 120 روپے میں خرید رہے ہیں بھلا 105 میں آٹا کیسے فروخت کریں؟
انیس شاہد نے کہا کہ 120 روپے میں گندم خرید کر چکی آٹا 135 سے 140 میں فروخت کر رہے ہیں، کمشنر کراچی کی جانب سے ہماری آٹا چکیوں پر چھاپے مار کر سیل کیے جا رہے ہیں، ہم احتجاجا آٹا چکیاں بند کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News