
کراچی کی ترقی کیلئے تمام جماعتوں کیساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہیں، حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی کے لیے تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے بتایا کہ 2 تاریخ کو الیکشن کمیشن نے ہمیں بلایا ہے، الیکشن کمیشن نے فارم 11 کے حوالے سے کہا ہے کہ جس کے پاس یہ ہوگا اسی کو دیکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ لوگ 15 جنوری کے دن صبح تک بیٹھے تھے، پورا ہفتہ اس کام میں لگا ہے اور نتائج اپنی مرضی کے حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
نعیم الرحمان نے کہا کہ 25 سیٹیں ایسی ہونگی آر اوز پر دباؤ ڈال کر اپنے پاس ہتھیانے کی کوشش کی ہے، ہمارا الیکشن سیل جماعت اسلامی مرکز میں مستقل کام کریگا، کسی بھی پارٹی کو ہمارا تعاون چاہیے ہوگا حاضر ہیں۔
حکومت نے بڑھے پیمانے پر دھاندلی کی
انکا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کرانے میں حکومت کی دلچسپی نہیں تھی، ایسے میں ٹرن آؤٹ بہت کم تھا، حکومت نے بڑھے پیمانے پر دھاندلی کی انہوں نے مشینری کی مدد لی، الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر دلچسپی لی۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمارے الیکشن پراسس میں اصطلاحات کی ضرورت ہے، یہی حال اگر جنرل الیکشن میں ہو گا تو اس کی شفافیت پر آواز اٹھے گی۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ چھ نشستیں پر احتجاج کیا اس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا ہے، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ چھ نشستوں پر نتائج درست دیں گے اس پر الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کرتا ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ سویڈن میں ترک ایمبسی کے سامنے افسوس ناک واقعہ ہوا اسکی مذمت کرتا ہوں، آج جماعت اسلامی یوتھ ونگ کی جانب سے اس واقعے پر احتجاج بھی ہو گا۔
مزید پڑھیں: گئے گزرے حالات میں بھی آدھی معیشت کراچی چلا رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News