
مرتضیٰ وہاب کا استعفیٰ ایم کیو ایم کے کہنے پر لیا گیا، پی پی کا انکشاف
پاکستان پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان موجودہ اختلافات کی پیش نظر اہم انکشافات منظر عام پر آئے ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) سے پریشان پیپلزپارٹی نے پارٹی کو ملنے والےفوائد کی فہرست شیئر کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی سے اختلافات؛ ایم کیو ایم نے 9 جنوری کو احتجاج کی کال دے دی
فہرست میں بتایا گیا ہے کہ پی پی نے مرتضیٰ وہاب کا استعفیٰ ایم کیو ایم کے کہنے پر لیا اور کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر بھی ان ہی کی سفارش پر لگایا گیا جبکہ تین اضلاع میں ایڈمنسٹریٹر ایم کیو ایم کے لگائے گئے ہیں۔
Advertisementمرتضٰی وہاب کا استعفا ایم کیو ایم کے کہنے پر لیا گیا #PPP #MQM #BOLNews pic.twitter.com/HwaHjuw0mJ
— BOL Network (@BOLNETWORK) January 4, 2023
اسکےعلاوہ ایم کیو ایم کارکنان کی واپسی میں صوبائی حکومت نے کردار ادا کیا جبکہ پیپلز پارٹی کی سفارش پر ایم کیو ایم چھ ارکان کو وفاق میں اہم عہدے بھی دیئے گئے۔
کراچی حیدرآباد میں ایم کیو ایم کی سفارش پر افسران تعینات کئے گئے جبکہ صوبائی بجٹ میں ایم کیو ایم کی اسکیم شامل کی گئیں اور گورنر سندھ کو ایم کیو ایم کے کہنے پر لگایا گیا ہے۔
اتحاد کے بعد کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے رشتے دار اہم پوسٹنگ پر موجود ہیں۔
خیال رہے کہ امین الحق اور فیصل سبزواری وفاقی وزیر کے عہدوں پر فائز ہیں جبکہایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی ابوبکر ، کشور زہرہ قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین ہیں اور قادری اُسامہ قادری صابر قائم خانی پارلیمانی سیکریٹری ہیں ، اسکے علاوہ صادق افتخار وزیر اعظم کا معاون خصوصی بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ سندھ حکومت کا ایم کیو ایم کے کراچی میں ایڈمنسٹریٹرز ہٹانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News