Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم کیوایم والے حلقہ بندیوں کا بہانہ بنا کر الیکشن سے بھاگ گئے، علی زیدی

Now Reading:

ایم کیوایم والے حلقہ بندیوں کا بہانہ بنا کر الیکشن سے بھاگ گئے، علی زیدی
علی زیدی

ایم کیوایم والے حلقہ بندیوں کا بہانہ بنا کر الیکشن سے بھاگ گئے، علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم والے حلقہ بندیوں کا بہانہ بنا کر الیکشن سے بھاگ گئے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد علی زیدی نے انصاف ہاؤس میں رات گئے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شام تک چلا رہا تھا الیکشن لڑرہے ہیں رات ہوتے ہی انہوں نے راہ فرار اختیار کردی، معید انور لیاقت آباد میں لوگوں کو ڈھونڈ رہے تھے ان کے پاس کنڈیڈیٹ ہی نہیں تھے، یہ لوگ جہاں کھڑے ہوئے وہاں انہیں کانسلر ہی نہیں ملا، ایم کیو ایم نے پوری کوشش کی کہ الیکشن نہ ہوں۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے میدان اس وجہ سے چھوڑا کہ ان کے پاس کنڈیڈیٹ ہی نہیں تھے اور نہ ہی پولنگ اسٹیشن ہے نہ ان کے پاس ورکر ہیں، ایم کیوایم کے لوگ پی ٹی آئی میں آرہے ہیں، پہلے ان کو بارش اور پھر سیلاب نے بچایا تھا اب ان کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہ بچا تو میدان چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

یہ اچھے بچے ہیں انہوں نے ابو کی بات مانی

ایم کیو ایم پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ تین جمع ایک چار ہوتے ہیں مگر تین اکھٹے ہوگئے اور پھر ان کے ابو کا فون آیا پیارے بچو بائیکاٹ کردو انہوں نے اچھے بچوں کی طرح بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کردیا۔

Advertisement

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کل شام تک آپ کو پتا لگ جائے گا حیدرآباد اور کراچی میں تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی ہے اور میئر بھی ہمارا ہی آئے گا۔

Advertisement

فطرہ کھانے والے میئر شپ خیرات میں دینے کی بات کررہے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے غلط حلقہ بندیاں کیں اسکے خلاف ہم بھی جائیں گے، خالد مقبول کہتے ہیں کہ خیرات میں دے رہے ہیں، یہ خود صدقات کھاتے ہیں فطرہ چوری کرتے ہیں، کے کے ایف کی گاڑیوں میں اسلحہ لے جانے والے، اس کا پیسہ کھانے والے بندوق کی نوک پر کھالے چھیننے والے تم خیرات دو گے؟ تمہارا وجود ہی نہیں تھا جب جماعت کا میئر تھا، جماعت کا میئر بھی تب ہی آیا جب ڈکٹیٹر شپ تھی۔

یہ بھی پڑھیں؛ ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی

علی زیدی نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حافظ صاحب جماعت کا ایک بھی کنڈیڈیٹ نہیں تھا جب ضمنی الیکشن ہوئے، جماعت کے پاس کنڈیڈیٹ ہی نہیں اسمبلی میں کیسے قانون سازی کرینگے، سوشل میڈیا پر حافظ صاحب میئر بنے ہیں مگر کل ہمارا شہر میں میئر آئے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا، 150 ساتھیوں کے ہمراہ اردن پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف دورہ ملائیشیا مکمل کر کے وطن واپس روانہ
کراچی: بھتہ خوری کے واقعات میں تشویشناک اضافہ
بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنااعزازہے، وزیراعظم
پاکستان اور ملائشیا کا 21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری دو طرفہ تعلقات، تجارت، دفاعی تعاون اور فلسطین کے حق میں یکجہتی کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر