
ظلم کی انتہا کردی گئی ہے، فرخ حبیب
ڈکیتی کی کوشش اور کارسرکار میں مداخلت کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کچہری فیروزوالا میں رائے نعیم احمد اڈیشنل سیشن جج 1 کی عدالت میں فرخ حبیب کی ضمانت کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت سابق ایم این فرخ حبیب کی عبوری ضمانت فیروزوالا کورٹ سے 16 فروری تک منظور ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ سابق ایم این فرخ حبیب کے خلاف گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ کوہسار اسلام آباد کی مدعیت میں تھانہ فیروزوالا میں مقدمہ درج ہوا تھا ۔
فرخ حبیب کے خلاف کالا شاہ کاکو انٹر چینج پر پولیس کی گاڑیاں روکنے ملزم چھیننے کا مقدمہ درج ہے جس میں ڈکیتی کارسرکار مداخلت سمیت دیگر دفعات بھی شامل ہیں۔
اس حوالے سے فرخ حبیب نے خود اپنے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ فیروز والہ کچہری ضلع شیخو پورہ میں حکومت کیجانب سے درج کی گئی بوگس ایف آئی آر میں عبوری ضمانت منظور ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جعلی مقدمات ہماری حقیقی آزادی کی جدوجہد کا راستہ نہیں روک سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News