سپریم کورٹ کا فیصلہ پارلیمنٹ کے اختیارات میں مداخلت ہے، رانا ثنا اللہ
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے دعوے سن کر دل چاہتا ہے کہ ان کو ایک بار گرفتار ضرور کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد نواز شریف سے آج ہدایات لے کر کل پاکستان روانہ ہوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری سیاسی انتقام نہیں، ان کے خلاف ایف آئی آر سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر درج ہوئی ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ہوں لیکن ان کے دعوے سن کر ذہن بنتا ہے کہ اس کو ایک مرتبہ گرفتار کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
