وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ پولیو ورکرز معاشرے کا مسیحا اور ہیرو ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پولیو ورکرز اور رضا کاروں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرد موسم اور برف باری کے دوران بھی پولیو مہم کو احسن انداز سے جاری رکھنے پر تمام پولیو ورکرز اور متعلقہ ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز صوبے کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے نامساعد موسمی حالات کے باوجود پوری لگن اور تندہی سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ تجاویزات قائم کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، میر عبدالقدوس بزنجو
ان کا کہنا تھا کہ پولیو ورکرز معاشرے کا مسیحا اور ہیرو ہیں اور پولیو ورکرز صوبے کو پولیو فری بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیو ٹیمیں صوبے کے طول وعرض میں تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں جو خوش آئند ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ ہماری کوشش ہے کے بلوچستان کے تمام کلچر کا ایک ثقافتی دن منایا جائے، میر عبدالقدوس بزنجو
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ والدین، عوام، علماء، سول سوسائٹی اور میڈیا کے تعاون سے اس موذی مرض کا مکمل خاتمہ کر کے اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
