Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور: 13سالہ گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

Now Reading:

لاہور: 13سالہ گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
گھریلو ملازمہ

لاہور: 13سالہ گھریلوملازمہ پر بہیمانہ تشدد، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

لاہور: جنوبی چھاٶنی کے علاقے میں 13 سالہ گریلو ملازمہ مریم پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی چھاؤنی میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد کر کے جلا نے کا واقعہ پیش آیا ہے جو کہ افشاں نامی عورت کے گھر ملازمہ تھی۔

اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ والدین بچی کو ملنے پہنچے مگر مالکان بیٹی کو ملوانے پر ٹال مٹول کرنے لگے جس کے نتیجے میں سکینہ بی بی شوہر کے ہمراہ بیٹی کو ملنے پہنچی اور نہ ملوانے پر شور مچایا تو مالکان گھر کے اندر لے گئے جہاں پر مریم بدترین تشدد زدہ حالت میں ملی۔

یہ بھی پڑھیں: پتوکی میں کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد، زیادتی اور قتل کا معاملہ

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مریم پر مالکن افشاں بی بی نے بھائی ندیم اور اکمل کے ساتھ مل کر تشدد کیا تاہم زخمی کو طبی امداد کے لیے فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچی شبلی ٹاؤن کی رہائشی ہے 9 ماہ سے ملازمت پر تھی تاہم بچی معذور ہوچکی ہے،اس حالت میں بھی کام کراتے رہے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں 03 نامزد ملزمان ندیم، اکمل اور افشاں بی بی کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

دوسری جانب سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن کینٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور تشدد میں ملوث مالکان کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دیا ہے۔

انہوں نے ہدایات جاری کی ہیں کہ بچوں خواتین پر تشدد ہرگز برداشت نہیں، ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر