پاکستان تحریک انصاف جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ، تنویر الیاس
وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ میڈیکل کالجز کے مسائل حل کرنے کیلیے تمام وسائل فراہم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت میڈیکل کالجز کے بورڈ آف گورنرز کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کو کالجز کے بجٹ، انفرسٹرکچر اور جملہ مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی گئی۔
اجلاس میں پونچھ میڈیکل کالج کیلیے باؤنڈری وال، میڈیکل کالجز کے بجٹ، کوالٹی اشورنس سیل اور کالجز کیلیے الگ بورڈ قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں؛ تنویر الیاس خان کی زیر قیادت قائم پی ٹی آئی آزاد کشمیر حکومت کا بڑا اقدام
سردار تنویر الیاس خان نے نے کہا کہ میڈیکل کالجز کے انتظامی امور میں بہتری لائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالجز میں معیار اور ڈسپلن کو یقینی بنایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل کالجز کے مسائل حل کرنے کیلیے تمام وسائل فراہم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ ہم نے عمران خان کے ساتھ یکجہتی کا فیصلہ کیا ہے، سردار تنویر الیاس
وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ میڈیکل کالجز میں مالیاتی ڈسپلن کو بھی یقینی بنایا جائے۔
اجلاس میں وزیر صحت نثار انصر ابدالی، چیف سیکرٹری محمد عثمان چاچڑ، ممبر اسمبلی جاوید اقبال بڈھانوی، سیکرٹری مالیات عصمت اللہ شاہ اور سیکرٹری صحت میجر جنرل ظہیر اختر سمیت اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
