Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگران وزیر اعلیٰ کیلئے حکومت کی جانب سے متنازعہ شخصیات کے نام دیے گئے، ملک احمد خان

Now Reading:

نگران وزیر اعلیٰ کیلئے حکومت کی جانب سے متنازعہ شخصیات کے نام دیے گئے، ملک احمد خان
ملک احمد خان

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کیلئے حکومت کی جانب سے متنازعہ شخصیات کے نام دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر رہنما ملک احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے متفقہ فیصلہ یہی ہے کہ کسی نام پر اتفاق  نہ ہو سکا، حکومت کی جانب سے متنازعہ شخصیات کے نام دیے گئے، فیڈرل پبلک کمیشن کے افسر کا نام بھی متنازعہ ہے کیونکہ آئین میں اس پر واضح ہے۔

محسن نقوی کو ذاتی پسند یا نہ پسند کی وجہ مسترد کیا گیا

ملک احمد خان نے کہا کہ عمران خان کی تین سال نیب سے احد چیمہ کے خلاف کیسز بنائے گئے، سو فیصد یقین تھا کہ احد چیمہ ہو جائے گا لیکن آپ کی نیب کے سیاہ ترین چار سال تھے، اکتیس ممبرز کے حکومتی لوگ تھے، محسن نقوی پر کوئی بات نہیں اگر میڈیا چینل پر کوئی بات آئی تو اس کی مذمت کی گئی، محسن نقوی کو ذاتی پسند یا نہ پسند کی وجہ مسترد کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اعتراض لگایا نصیر خان کو کہا دوہری شہریت تھی، جو وزیر اعلیٰ ہو سکتا ہے وہ کوئی بھی ہو سکتا ہے جو آئین میں لکھا ہے، ایسا شخص جو اہل ہی نہ ہو اسے کیسے نگران وزیر اعلیٰ بنا دیں؟ تحریک انصاف نے کہا یہ نام ہیں مان لیں ورنہ سپریم کورٹ جائیں گے، پرویز الٰہی نے کیسے کہہ دیا سپریم کورٹ جائیں گے جب فیصلہ الیکشن کمیشن کے پاس گیا ہی نہیں؟

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان سوشل میڈیا کا بلبلا ہے، میری چوائس محسن نقوی ہے کیونکہ وہ غیر متنازعہ ہے، سیاسی معاملات عدالت میں جائیں گے تو افسوس ہو گا۔

ضرور پڑھیں؛ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری؛ پی ٹی آئی نے دو نام فائنل کر لیے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے
ڈائیوو ایکسپریس؛ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے خواب کی تعبیر میں پیش پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر