
پاکستان اور روس کے درمیان معاہدوں سے معاشی فوائد حاصل ہوں گے، ایاز صادق
وفاقی وزیر ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان ہونے والے معاہدوں سے معاشی فوائد حاصل ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاک روس کے دمیان بین الحکومتی کمیشن اجلاس کے بعد دستاویز پر دستخط کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ روس کو صوبائی اور قومی منصوبوں کیلئے دعوت دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ روس کے ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی میں باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ آئل اینڈ گیس کے انفرا اسٹرکچر کو باہمی فوائد کیلئے دیکھا جائے گا اور گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی غور کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ توانائی، ذراعت، مالیات، تجارت، سرمایہ کاری، کسٹم کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ کچھ معاہدوں پر مارچ تک توثیق کی جائیگی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، کئی معاہدوں پر دستخظ
اس موقع پر روسی وزئر توانائی کا کہنا تھا کہ کمیشن کا اجلاس کرانے پر پاکستان کے مشکور ہیں تاہم معاہدوں سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ روس پاکستان میں برآمدی صنعت لگانے میں تعاون کریگا اور ڈیری کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو بڑھائیں گے۔
خیال رہے کہ اس تقریب میں کسٹم امور سے متعلق پاک روس تعاون بڑھانے کا معاہدہ کیا گیا جبکہ پاکستان کی سی اےاے، روس ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی میں معاہدے پر دستخط ہوئے۔
اعلامیہ:
پاکستان روس کے درمیان تجارت، اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی تعاون کے 8ویں اجلاس کا مشترکہ اعلامییہ جاری کردیا گیا ہےجس کے مطابق بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت، اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی تعاون کا اجلاس تین روز تک جاری رہا۔
روسی وفد کی قیادت وزیر توانائی نکولے شولگینوف اور پاکستانی وفد کی قیادت سردار ایاز صادق نے کی اور دونوں فریقین نے ساتویں آئی جی سی کی بات چیت اور فیصلوں کو آگے بڑھایا۔
اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت تیل و گیس کے شعبے میں تجارت کے معاہدے کو مارچ 2023 میں حتمی شکل دی جائے گی۔
اسکے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی لین دین کا ایسا ڈھانچہ بنایا جائے گا کہ دونوں ملکوں کو فائدہ ہو جبکہ دونوں فریقین نے توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے جامع منصوبہ پر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے، جامع منصوبہ مستقبل کے کام کی بنیاد پر بنائے گا اور اسے 2023 میں حتمی شکل دی جائے گی۔
اعلامیہ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن پراجیکٹ پر جامع انفراسٹرکچر کے حوالے سے غور ہوا ہے جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان بارٹر نظام کے تحت تجارت پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔
اس موقع پر پاکستان نے روسی سرمایہ کاروں کو نجی شراکت داری کے تحت سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے تاہم مئی 2023 میں پاکستان میں روسی سرمایہ کاری کے پروٹوکول کو حتمی شکل دی جائیگی۔
علاوہ ازیں دونوں فریقوں نے ریل اور سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور بہتری کے لیے معلومات کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے۔
روسی فیڈریشن اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت کے درمیان کسٹم معاملات میں تعاون اور باہمی مدد سے متعلق معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت روس پاکستان کے درمیان نقل و حمل کے سامان کی کسٹمز ویلیو پر دستاویز اور ڈیٹا کے تبادلے کا پروٹوکول کے معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں جبکہ ایروناٹیکل مصنوعات کی فضائی قابلیت پر کام کرنے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں فائدہ اٹھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، وزیراعظم
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News