Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگراں خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل کیلئے ناموں کی فہرست تیار

Now Reading:

نگراں خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل کیلئے ناموں کی فہرست تیار
نگراں خیبرپختونخوا

نگراں خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل کیلئے ناموں کی فہرست تیار

نگراں خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل کیلئے ناموں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نگراں کابینہ سے متعلق وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے گورنر اور دیگر شخصیات سے مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق نگراں خیبر پختونخوا کابینہ میں وزراء کی تعداد 10 سے کم ہوگی جبکہ ایک خاتون کو بھی نگراں صوبائی کابینہ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف شعبوں میں ماہر افراد کو نگراں کابینہ میں شامل کیا جائے گا جبکہ خزانہ، صحت، تعلیم کے نگراں وزراء اپنے شعبوں کے ماہر ہوں گے۔

Advertisement

اس حوالے سے نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ نگراں کابینہ کے حوالے سے مشاورت کر رہا ہوں، نگراں کابینہ میں وزراء کی تعداد کم رکھی جائے گی۔

محمد اعظم خان نے مزید کہا کہ صوبہ مالی مشکلات کا شکار ہے، نہیں چاہتا کہ خزانے پر زیادہ بوجھ پڑے۔

Advertisement

واضح رہے کہ چند روز قبل سابق سول سرونٹ اور خیبر پختونخوا کے وزیر برائے خزانہ منصوبہ بندی و ترقی محمد اعظم خان نگراں وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی جانب سے محمد اعظم خان کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا تھا۔

Advertisement

اس کے علاوہ نگراں وزیر اعلیٰ خیبرپ ختونخوا محمد اعظم خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا تھا اور گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے اُن سے نگراں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔

اس موقع پر بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے کہا تھا کہ شفاف الیکشن کا انعقاد اولین ترجیح ہے۔ امن و امان کی صورت حال پر توجہ رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر