Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک انصاف کا آئندہ انتخابات کیلئے پارلیمانی بورڈ کا اعلان

Now Reading:

تحریک انصاف کا آئندہ انتخابات کیلئے پارلیمانی بورڈ کا اعلان
انتخابات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے خیبرپختونخوا میں آئندہ انتخابات کے لئے پارلیمانی بورڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 17 رکنی پارلیمانی بورڈ میں تحریک انصاف کی مرکزی اور صوبائی قیادت کو شامل کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 17 رکنی پارلیمانی بورڈ صوبے میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پارلیمانی بورڈ میں سابق وزیر دفاع پرویز خٹک، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ علی امین گنڈا پور، مراد سعید، عمر ایوب، شبلی فراز اور سابق اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی بھی پارلیمانی بورڈ کے ممبر ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری، جنید اکبر، شہرام خان ترکئی اعظم خان سواتی، شوکت علی یوسفزئی اور سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کے نام بھی پارلیمانی بورڈ میں شامل ہیں۔

Advertisement

صوبائی اسمبلیوں میں انتخابات، الیکشن کمیشن نے تاریخیں تجویز کردیں

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخیں تجویز کردی ہیں۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے گورنر پنجاب اور خیبر پختونخوا کو خط لکھا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل کی گئی، اسمبلی تحلیل کی صورت میں الیکشن کمیشن 90 روز میں انتخابات کرانے کا پابند ہے۔

خط کے متن کے مطابق آرٹیکل 105 کے تحت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنا گورنر کا آئینی اختیار ہے لیکن انتخابات کی تاریخ کیلئے الیکشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیںصوبائی اسمبلیوں کی تحلیل پر الیکشن کب اور کتنی نشستوں پر ہونگے؟

Advertisement

خط میں کہا گیا کہ پنجاب میں انتخابات 13 اپریل سے پہلے بنانے لازمی ہیں، پنجاب میں انتخابات کیلئے 9 اپریل سے 13 اپریل کی تاریخ موضوں ہے، گورنر پنجاب 9 اپریل صفسے 13 اپریل کے درمیان کی تاریخ الیکشن کیلئے اناؤنس کریں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی اسمبلی 18 جنوری کو تحلیل کی گئی، خیبر پختونخوا میں انتخابات کیلئے 15 اپریل سے 17 اپریل تک کی تاریخ تجویز کی جاتی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ گورنر خیبرپختونخوا انتخابات کیلئے 15 سے 17 اپریل لے درمیان کی تاریخ الیکشن کیلئے انائونس کریں۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کب ہونگے؟

الیکشن کمیشن پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات اپریل میں کرائے گا جبکہ پنجاب اور کے پی اسمبلی کے انتخابات پر 15 ارب روپے سے زائد کے اخراجات آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے انتخابات عام انتخابات سے قبل کرانے پر اخراجات میں 20 ارب روپے کا اضافہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر