Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلدیاتی الیکشن سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست ناقابل سماعت قرار

Now Reading:

بلدیاتی الیکشن سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست ناقابل سماعت قرار
پی ٹی آئی

سندھ ہائیکورٹ، بلدیاتی الیکشن سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست ناقابل سماعت قرار

عدالت نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی رہنما نجمی عالم کے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی۔

تحریک انصاف کے وکیل شہاب امام نے کہا کہ نجمی عالم واٹر بورڈ کے وائس چیئرمین ہیں اور الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، سرکاری عہدے پر رہتے ہوئے الیکشن میں حصہ لینا خلاف قانون ہے۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ نے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیا تھا؟ اس پر وکیل شہاب امام نے کہا کہ صوبائی الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی مگر کوئی جواب نہیں آیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس اپیل کیلئے مجاز اتھارٹی کیا ہے؟ اگر نجمی عالم منتخب بھی ہوگئے تو آپ کے پاس اپیل کا فورم ٹریبونل ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کو عدالت آنے سے پہلے کاغذات نامزدگی کو متعلقہ فورم پر چیلنج کرنا چاہیے تھا۔

Advertisement

عدالت نے پیپلز پارٹی رہنما نجمی عالم کے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل سماعت قرار دے دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر