
سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی )کے 5 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرکے ٹی ٹی پی کے 5 دہشتگرد گرفتار کرلیے۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشتگرد نیٹ ورک کے خلاف کامیابی سے آپریشن کرتے ہوئے ملتان، لاہور اور گوجرانوالہ سے کالعدم ٹی ٹی پی نیٹ ورک کے 5 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔
مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی کا بڑا کریک ڈاؤن، 5 دہشتگرد گرفتار
سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں کی شناخت عبدالصمد، سہیل، علی رحمان ظریف اور نورعباس کے نام سے ہوئی۔ دہشتگردوں سے دھماکہ خیز مواد، اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف چار مقدمات درج کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جن سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی کا پنجاب میں بڑا آپریشن، 07 دہشتگرد گرفتار
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سیکیورٹی اداروں کے ہمراہ 452 کومبنگ آپریشن کیے جس میں 208 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے 138 مقدمات درج کیے گئے۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ کومبنگ آپریشن کی کارروائیوں کے دوران 22 ہزار 8 سو افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News