Advertisement
Advertisement
Advertisement

سال نو کا جشن، کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 24 افراد زخمی

Now Reading:

سال نو کا جشن، کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 24 افراد زخمی
ہوائی فائرنگ

سال نو کا جشن، کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 24 افراد زخمی

کراچی میں پولیس کے دعوے دھڑے کے دھڑے رہ گئے، سال نو کے موقع پر شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 24 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں سال نو کی آمد پر ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 24 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

فائرنگ کے واقعات صدر سن پیٹرک اسکول، گارڈن عثمان آباد، لائٹ ہاؤس، سول اسپتال راجہ میشن، حسین آباد، ناظم آباد بورڈ آفس، ناظم آباد پل، لیاقت آباد، فائیواسٹار چورنگی، کھارادر، کشمیر کالونی، دھوراجی چورنگی، ایکسپو سینٹر، الاصف اسکوائر، آئی سی آئی سومرو گلی، لانڈھی فیوچر  کالونی، ناگن چورنگی، قصبہ کٹی پہاڑی، واٹر پمپ، ایف بی ایریا، جمشید کوارٹر اور برنس روڈ پر رونما ہوئے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: نئی امیدوں، تمناؤں اور دعاؤں کیساتھ 2023 کا آغاز

سال نو کے موقعے پر ہوائی فائرنگ کے واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال، جناح اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب کار ساز پل اور صدر کوآپریٹیو مارکیٹ کے قریب ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

2 پولیس اہلکاروں سمیت 11 ملزمان گرفتار

Advertisement

کراچی پولیس نے سال نو کے موقعے پر ہوائی فائرنگ کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ ملزمان ضلع سٹی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے پائے گئے، ضلع سٹی میں ہوائی فائرنگ سے 4 لوگ معمولی زخمی ہوئے، جن کو اسپتال سے ٹریٹمنٹ کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ 2022 بہترین سال بھی تھا اور بدترین بھی، عمران خان

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف اقدام قتل 324 آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی سٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کرکے محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

راجا اظہر جناح اسپتال پہنچ گئے

Advertisement

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر زخمیوں کی عیادت کیلئے جناح اسپتال پہنچ گئے، جہاں انہوں نے جناح اسپتال میں زیر علاج شہریوں کی عیادت کی اور اسپتال انتظامیہ سے زخمیوں کو فوری طبی کارروائیاں تیز کرنے کی استدعا کی۔

اس موقع پر راجا اظہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پابندی کے باوجود شہر میں اسلحہ کا بے دریغ  استعمال کیا گیا، پولیس ایک بار پھر اپنے ہی فیصلوں پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مگر شہری بھی اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے پولیس سے تعاون کریں، ذرا سی لاپرواہی کسی کی بھی قیمتی جان لے سکتی ہے۔

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ خوشی کے موقع پر ایسے واقعات کا پیش آنا مناسب نہیں، سندھ حکومت نے آج جشن کیلئے آزادی جبکہ اسلحہ کے استعمال پر پابندی لگائی تھی۔

انکا کہنا ہے کہ ہمشیہ حکومت پر تنقید کی جائے یہ ضروری نہیں سمجھتے، بحیثیت قوم ہمیں ایک دوسرے کی خوشیوں کا باعث بننا ہے تکلیف کا نہیں۔

راجا اظہر نے مزید کہا کہ وزیر صحت سے گزارش ہے زخمیوں کے علاج کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں، زخمیوں میں خواتین بچے ہیں جس میں ایک بچہ تشویشناک حالت میں ہے، زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر