
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کو مجرموں کا شہر نہیں بننے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ضلع ایسٹ میں عباس ٹاون کے اطراف میں ترقیاتی کاموں کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے اقدام اٹھائے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کلین اور گرین کراچی کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پانی، بجلی اور گیس سمیت دیگر بنیادی مسائل کو دیکھ رہے ہیں، پانی ٹینکرز مافیہ کو مل رہا ہے لیکن شہریوں کو نہیں مل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ کراچی کی ترقی دراصل پورے ملک کی ترقی ہے، کامران خان ٹیسوری
Advertisement
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عباس ٹاون کے مکینوں کو عرصہ دراز سے ٹوٹی سڑکوں کا سامنا تھا اور عباس ٹاون کے رہائشی دن و رات بہترین سہولیات کےلئے دعا کررہے تھے۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اگر ایمانداری سے اسی طرح کام کیا جائے تو مسائل حل ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ بحیثیت گورنر سندھ میں تمام تر پارٹیز کا گورنر ہوں۔
یہ بھی پڑھیں؛ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن تعاون کروں گا، کامران ٹیسوری
ان کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر ایک نیک نیت آدمی ہےاور ابھی تک مافیاز سے لڑرہے ہیں، جہاں مافیا سامنے آئی تو میڈیا کے سامنے سب کو لاونگا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ شہر کو مجرموں کا شہر بننے نہیں دیں گے، جس شہر کے ٹیکس سے پورا پاکستان چلتا ہے اس کو کسی مافیا کے ہاتھوں نہیں دیں گے۔
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement