Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزارت داخلہ کی انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز کی تعیناتی کی یقین دہانی

Now Reading:

وزارت داخلہ کی انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز کی تعیناتی کی یقین دہانی
رینجرز کی تعیناتی

وزارت داخلہ کی انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز کی تعیناتی کی یقین دہانی

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے دوران سیکیورٹی کے خدشات کی پیش نظر وزارت داخلہ نے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز کی تعیناتی کی یقین دہانی کرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے 500 پولنگ سٹیشنز پر رینجرز کی اسٹیٹک ڈیوٹی کی یقین دہانی کرادی  ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے 500 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 500 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی فہرست وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی جس میں 5 ہزار رینجرز اہلکاروں کی اسٹیٹک ڈیوٹی کی درخواست کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی الیکشن، وزارت داخلہ کی فوج اور رینجرز کی تعیناتی سے معذرت

خیال رہے کہ وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد رینجرز اہلکاروں کی تعیناتی کی جائے گی تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے آج شام سے رینجرز اہلکاروں کو تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور ایف سی اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے تاہم پاک فوج اور رینجرز اہلکار کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر الرٹ رہیں گے۔

مرکزی کنٹرول روم نے کام شروع کردیا

اسلام آباد الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں قائم مرکزی کنٹرول روم نے کام شروع کردیا ہے جو کہ 3 روز کیلئے قائم کیا گیا ہے۔

مرکزی کنٹرول انتخابات کے نتائج آنے تک بلا تعطل کام جاری رکھے گا اور  شکایات کی صورت میں فوری احکامات جاری کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی خدشات، سندھ حکومت کا بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ

مرکزی کنٹرول روم اسلام آباد سے سینئر افسران انتخابی عمل کی مانیٹرنگ کریں گے جبکہ سیکریٹری الیکشن کمیشن اور اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن، کراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر سے انتخابی عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

Advertisement

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ کے دوران کسی قسم مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا  اور خلاف ورزی کرنے والوں کو خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر