
ملک کو دیوالیہ کرنے کی سازش کو ناکام بنائیں گے، وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان مہم چلا رہا ہے کہ سیاسی و معاشی عدم استحکام ہو اور ملک دیوالیہ ہو جائے لیکن ہم اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ عام انتخابات جب بھی ہوں لیکن حکومت الیکشن کے لئے تیار ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ میں واپس نہیں آنا چاہتے ہیں، وہ صرف تنگ کرنا چاہتے ہیں، اس کی سیاست کا مقصد ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے ۔
انہوں ے مزید کہا کہ عمران خان ایک مہم چلا رہا ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہوجائے اور ان کا صرف ایک سیاسی ایجنڈا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام ہو تاکہ معاشی استحکام نہ آئے ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کی طرح ہی 30 سے 35 لوگ ہیں جو پاگل پن کا شکار ہیں، ان کو پارلیمنٹ سے دور کیا ہے ۔
دہشتگردی کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دہشتگردی کا واقعہ ہونے سے روکا گیا ہے لیکن کے پی کے حکومت دھرنے اور لانگ مارچ کر رہی ہے اس لئے وہاں مسئلہ ہے۔
اسکے علاوہ پنجاب اسمبلی کی صورتحال کے متعلق جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2 سے تین روز تک ہمارے پاس 179 ممبران پورے تھے جو کہ ہم نے ثابت بھی کیا تھا تو پنجاب اسمبلی میں ہماری ناکامی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف جو فیصلہ کریں گے وہ قبول ہوگا اور مریم نواز کی پاکستان واپسی کے بعد قائد مسلم لیگ ن بھی وطن واپس آجائیں گے۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نجی دورے پر گزشتہ رات لندن روانہ ہوئے تھے جہاں وہ نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے اور اس دوران رانا ثناء اللہ کو اہم ٹاسک بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں بدلتی سیاسی صورتحال، رانا ثناء اللہ کی لندن طلبی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News