
پی ٹی آئی کے منحرف ارکان سے رابطے تیز کیے جائیں، وزیر اعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دی ہے کہ تحریک انصاف کے منحرف ارکان اسمبلی سے خفیہ رابطے تیز کیے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے لیگی رہنماؤں کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے بارے میں اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اعتماد کے ووٹ پر ن لیگ میں ہل چل؛ بڑے لیڈروں نے سر جوڑ لئے
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ تحریک انصاف کے منحرف ارکان اسمبلی سے خفیہ رابطے تیز کیے جائیں اور پی ٹی آئی کے منحرف ارکان اسمبلی کی واپسی نہ جانے پر قائل کیا جائے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں وزیر اعظم نے مسلم لیگ ن پنجاب کے ارکان اسمبلی سے براست رابطے رکھنے اور اعتماد میں لینے کی ہدایت کی ہے۔
اس کے علاوہ دوران اجلاس پنجاب اسمبلی میں موجودہ نمبر گیم پر وزیر اعظم شہباز شریف کو تفصیلات دی گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے تمام ارکان اسمبلی کے تحفظات دور کرنے پر اجلاس میں اتفاق کیا گیا اور تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے بارے میں تفصیلی مشاورت اور لائحہ عمل طے کیا گیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلیٰ اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو عدالت جانے کا فیصلہ کیا گیا اور پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی اجلاس بلانے کی وزیر اعظم نے لیگی رہنماؤں کو ہدایت کی۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف کو پنجاب اسمبلی میں آزاد ارکان کے بارے میں لیگی رہنماؤں نے بریفنگ دی اور پنجاب میں وزیر اعلیٰ اعتماد کے ووٹ پر قانونی اور آئینی پہلوں پر مشاورت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے، پی ٹی آئی کا اعلان
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے 9 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں حکومت اگر اعتماد کا ووٹ لیے تو مسلم لیگ ن کے تمام ارکان کو اجلاس میں حاضری یقینی بنائی جائے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس
وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس لاہور میں منعقد ہوا تھا جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی تھی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء، عطاء تارڑ، اعظم نذیر تارڑ، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ سعد رفیق، رانا مشہود، ملک احمد خان، لیگی ایم پی اے غیاث الدین اور بلال یاسین نے شرکت کی جبکہ دیگر رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News