وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو بحران سے نکالنے اور معیشت کی بہتری کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کامیاب نظام کو چلانے کے لئے ضروری ہے کہ جزا اور سزا کا نظام قائم کیا جائے لیکن پبلک سیکٹر میں سزا کانظام تو نہیں ہے لیکن جزا کا نظام بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے کرائسس پیدا ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پبلک سیکٹر میں ان لوگوں کی حوصلہ افزائی ضرور کی جانی چاہیئے جو اچھا کام کرتے ہیں اس طرح پرفارمنس میں بھی بہتری آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معاشی بحران سے نکلنے کے لیے جامع اصلاحات کرنا ہونگی ، احسن اقبال
انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان ایک بڑے معاشی بحران سے گزر رہا ہے، سال 2017 میں جب ہماری حکومت تھی ہم یہ سوچتے تھے کہ آج کون سا نیا منصوبہ شروع کرنا ہے الیکن آج ہم یہ سوچتے ہیں کہ کس منصوبے سے کتنا پیسہ کاتنا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال ایک شدید مالی بحران ہے جو ہمیں 4 سال بعد ورثے میں ملا ہے اور ان حالات میں ہم معیشت کو آگے لے کر جارہے ہیں اور ساتھ ہی ترقیاتی اہداف بھی حاصل کرنا چاہ رہے ہیں لیکن ترقیاتی بجٹ اس کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سب نے مل کر پاکستان کو ببہتری کی طرف لے کر جانا ہے، یہ کام مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں اور پاکستان میں یہ صلاحیت ہے کہ ہم مستقل مزاجی کے ساتھ ملک کو آگے کے کر چلیں تو 2 سے 3 سال میں ملک کی معیشت میں خاطر خواہ بہتری آسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان معاشی سرگرمیوں کا مرکز بن سکتا ہے، احسن اقبال
انہوں نے بتایا کہ آج موجودہ مشکلات سے نکلنے کے لئے ہمیں نہایت ذمہ دارانہ کردار کی ضرورت ہے، ہمیں اپنی قوم میں حوصلہ پیدا کرنا ہے اور ہم سب نے مل کر ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے اپنا اپنا کام کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
