
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں متنازعہ نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی آمد کے ساتھ ہی قریبی پولیس افسران کی تعیناتی شروع ہو گئیں، عمران خان کے خدشات درست ثابت ہونے لگے۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو عہدے سے ہٹا کر بلال صدیق کمیانہ کو سی سی پی او لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔
ضرور پڑھیں؛ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
واضح رہے کہ بلال صدیق کمیانہ 25 مئی کے پرتشدد واقعے کے وقت بھی سی سی پی او لاہور تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News