Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف کی ایک ماہ میں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت

Now Reading:

نواز شریف کی ایک ماہ میں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت
انٹرا پارٹی انتخابات

نواز شریف کی ایک ماہ میں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی جانب سے ایک ماہ میں انٹرا پارٹی انتخابات کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے آئین میں تبدیلی کے لئے احسن اقبال نے کام شروع کر دیا ہے جس کے تحت نواز شریف کو تاحیات پارٹی قائد منتخب کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ صدر ن لیگ شہباز شریف نے نواز شریف کی خواہش پر انٹرا پارٹی انتخابات کے بغیر پارٹی آئین کے تحت مریم نواز کو مقرر کیا ہے۔

اس سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ پارٹی آئین کے تحت سینئیر نائب صدر پارٹی کا قائم مقام صدر بن سکتا ہے اور عہدہ ملنے کے بعد  مریم نواز کے پارٹی صدر منتخب ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

Advertisement

ذرائع نے کہا ہے کہ نواز شریف نے مریم نواز کو پارٹی میں اہم تنظیمی تبدیلیوں کا ٹاسک دیا ہے اور بطور چیف آرگنائزر مریم نواز پارٹی میں تنظیمی تبدیلیوں کیلئے صدارتی اختیارات استعمال کر سکیں گی۔

دوسری جانب متعدد سینئیر پارٹی رہنماؤں کو مریم نواز کے لا محدود اختیارات پر تشویش کا اظہار کیا ہے تاہم  مریم نواز وطن واپسی کے بعد  پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی کے لیے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کے لیے آخری ڈیڈ لائن

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کے لیے آخری ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے ای سی پی میں سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق سماعت کی۔

ای سی پی نے مسلم لیگ ن کو پارٹی انتخابات کرانے کی حتمی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر مقررہ مدت میں انتخابات نہ ہوئے تو پارٹی کا انتخابی نشان واپس لے لیا جائے گا۔

Advertisement

سی ای سی نے حیرت کا اظہار کیا کہ جو پارٹی اندرونی انتخابات نہیں کروا سکی وہ عام انتخابات کیسے کراتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی سربراہ برقرار رکھنے کا حکم دیدیا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر