Advertisement
Advertisement
Advertisement

26 گھنٹے بعد بھی تقریباً نصف کراچی بجلی سے محروم

Now Reading:

26 گھنٹے بعد بھی تقریباً نصف کراچی بجلی سے محروم
بجلی

ایک جانب گرمی کی شدید لہر تو دوسری طرف بجلی کا بحران

کراچی میں 26 گھنٹے بعد بھی کراچی کا تقریباً  نصف فیصدحصہ بجلی سے محروم ہے۔

ذرائع کے مطابق  26 گھنٹے  گرنے کے بعد بھی  کراچی کا 35 فیصد سے زائد حصہ بجلی سے محروم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے 2 ہزار میں سے 1300 فیڈرز پر ہی بجلی بحال ہوسکی ہے۔ بحال فیڈرز پر لوڈ بیلنس  کرنے کے لیے لوڈ مینجمنٹ کے نام پر ڈیڑھ سے 2گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، ملک بھر میں بجلی غائب

بجلی کی بندش کے باعث شہریوں اور اسکول جانے والے بچوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔بجلی کی بندش کے باعث کئی علاقوں میں گیس اور پانی کا بھی بحران ہوگیا ہے۔

Advertisement

مختلف علاقوں میں بجلی بحالی کے  کچھ دیر بعد  ہی پھر چلی گئی۔

بہادر آباد، دھورا جی، عسکری فور، گلستان جوہر، اورنگی ٹاؤن، لالو کھیت میں بیس گھنٹے بعد بجلی بحال ہوئی تھی اور صبح پھر چلی گئی۔

مزید پڑھیں: آئندہ 3 سے 4 گھنٹوں میں کراچی کے بیشتر حصوں میں بجلی کی بحالی کا امکان ہے، کے الیکٹرک

ایف بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، محمود آباد ، منظور کالونی ، ڈیفنس ویو ، قیوم آباد ، کورنگی ، لانڈھی  اور اسکیم 33 کے مختلف سیکٹرز 26 گھنٹے گزرجانے کے باوجود تاحال بجلی سے محروم  ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر