
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
بلوچستان کے ضلع خاران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ضلع خاران میں زلزلے کے جھٹکے، عوام کا گھروں سے نکل کر کلمہ طیبہ کا ورد
ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا #BOLNews #Earthquake pic.twitter.com/hj9craKhQCAdvertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) January 19, 2023
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 3.7 اور گہرائی 20 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز خاران سے 28 کلومیٹر جنوب میں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.2 ریکارڈ
خیال رہے کہ اس سے قبل ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت 5.8 بتائی گئی تھی۔
اسلام آباد، آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد، پشاور، دیر، چترال، شمالی وزیرستان، پارا چنار، مالاکنڈ، کوہاٹ، سوات، مہمند، شبقدر اور لکی مروت اور ان علاقوں کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پنجاب میں بھی لاہور، راولپنڈی، حافظ آباد، مری، لاہور، کمالیہ، منڈی بہاءالدین، سرگودھا، خوشاب اور جہلم اور ان علاقوں کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
چکوال اور گردونواح، سوات، مالاکنڈ ڈویژن، بنوں ، مانسہرہ ، عباس پور آزاد کشمیر، دیامر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جبکہ پاکپتن، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ اور گردونواح، ڈی جی خان اور راجن پور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News