Advertisement
Advertisement
Advertisement

تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق بڑی خبر آ گئی

Now Reading:

تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق بڑی خبر آ گئی

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سابق نوٹیفکیشن منسوخ کر کے جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی کو بحال کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں جمعہ اور ہفتہ کی چھٹیاں 15 جنوری تک دی گئی تھیں، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سابق نوٹیفکیشن منسوخ کر کے جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی کو بحال کردیا ہے۔

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق موجودہ ویک میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں جمعہ اور ہفتہ کو بھی اسکول لگیں گے۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے باعث جمعہ اور ہفتہ کو اسکولز بند رکھنے کا حکم دیا تھا۔

Advertisement

دوسری جانب سردی کی شدید لہر کی وجہ سے وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

وفاقی محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ چلانے والے ادراے صبح 8:30 سے دن 02:30 تک کھلیں گے جبکہ جمعہ کے دن ساڑھے 8 سے ساڑھے 12 تک ادارے کھلے رہیں گے۔

ڈبل شفٹ والے تعلیمی اداروں کے اوقات مارننگ شفٹ صبح 8 بجے سے ساڑھے 1 بجے تک ہو گی جبکہ جمعہ کو 8 بجے سے ساڑھے 12 تک شفٹ ہو گی۔

ایوننگ شفٹ ڈیڑھ سے شام 7 بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کے دن شفٹ اڑھائی سے لیکر شام 7 بجے تک ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں یہ واضح کیا گیا کہ سردی اور مہنگائی کے باعث طلباء و طالبات کو کسی بھی رنگ کے سوئٹرز یا جیکٹ یونیفارم کے علاوہ پہننے کی بھی اجازت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر