Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کے فیصلے کیخلاف ہم تاجر برادری کیساتھ کھڑے ہیں، خرم شیر زمان

Now Reading:

حکومت کے فیصلے کیخلاف ہم تاجر برادری کیساتھ کھڑے ہیں، خرم شیر زمان
خرم شیر زمان

حکومت کے فیصلے کیخلاف ہم تاجر برادری کیساتھ کھڑے ہیں، خرم شیر زمان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ حکومت کے فیصلے کیخلاف ہم تاجر برادری کیساتھ کھڑے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے تاجر رہنماؤں عتیق میر، جمیل پراچہ، شرجیل گوپلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی تمام تاجر برادری کی آواز ہے جو آج ہمارے ساتھ موجود ہیں۔

ہم ان کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں

خرم شیر زمان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جو مارکیٹوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ہماری تفصیل سے بات ہوئی ہے، تاجر برادری نے ان کے فیصلے کو مسترد کیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی نالائقی اور غلط فیصلوں کی وجہ سے عوام پر بار بار بوجھ ڈالتی ہے، ہم ان کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، ہم تاجر برادری کے ساتھ کھڑے ہیں، پنجاب اور کے پی کے نے بھی ان کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔

حکومت کے فیصلے معیشت سے دشمنی کے ہیں

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کاروبار لوگوں کے بند ہیں، ان عوام دشمن فیصلے مصیبت بن کر عوام پر اترے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ معیشت کو بہتر کریں گے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ آج کی حکومت جس طرح فیصلے کررہی ہے، یہ ملک دشمنی کی طرف جارہے ہیں، یہ اپنے غیر ملکی دوروں کو کم کر کے پیسے بچائیں، ان کے گھومنے سے پیسے خرچ ہورہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے جو عمران خان نے فیصلے کیے تھے، وہ پوری دنیا میں موجود ہیں، حکومت سندھ نے کہا لاک ڈاؤن کریں گے، لیکن ہم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا۔

تاجر رہنما جمیل پراچہ کی گفتگو

دوسری جانب تاجر رہنما جمیل پراچہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے کاروبار پر کاری ضرب لگائی جارہی ہے، حکومت نے ہمارا مشورہ سنے بغیر فیصلہ تھوپ دیا، ہم اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: توانائی بچت پلان کی منظوری، کاروباری مراکز اور شادی ہالز جلد بند کرنے کا فیصلہ

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارے سیزن کا وقت ہے، حکومت اس وقت جانتی ہے معیشت وینٹی لیٹر پر ہے، یہ 67 فیصد ریونیو دینے والا شہر ہے۔

شرجیل گوپلانی کی گفتگو

اس کے علاوہ تاجر رہنما شرجیل گوپلانی نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورٹ میں جو کینٹر روکے ہوئے ہیں، اس کے ڈیمریج پر کروڑوں روپے باہر جارہے ہیں۔

ملک بینک کرپٹ ہوچکا ہے

شرجیل گوپلانی نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ہمیں ڈالر نہیں دے رہی، ہمارے اکاؤنٹس سے پیسے لیے جارہے ہیں، امپورٹرز کے اکاؤنٹس سے ناجائز طریقے سے پیسے لیے جارہے ہیں۔

Advertisement

تاجر رہنما نے مزید کہا کہ اس وقت ملک بینک کرپٹ ہوچکا ہے، انڈسٹری بند ہوگئی ہے، ہم آج بھی روزگار مہیا کررہے ہیں ہم پر یہ فیصلہ صادر نہ کیا جائے، یہ پاکستان کو بننا ریپبلک بنانا چاہتے ہیں۔

وقاص عظیم کی گفتگو

Advertisement

اس کے علاوہ تاجر رہنما وقاص عظیم نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے اثرات سے ابھی کسی طرح باہر نکلے ہیں، مجھے لوگوں کو فارغ کرنا پڑے گا، 5 سے 6 لاکھ لوگ فارغ ہو جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا ہم کسی قسم کا فیصلہ نہیں مانتے ہیں، جس جادوگر نے آپ کو سکھایا ہے، اس سے بھی مذاکرہ کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر