Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک انصاف کی قومی وصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر انتخابات کی تیاریاں شروع

Now Reading:

تحریک انصاف کی قومی وصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر انتخابات کی تیاریاں شروع
جیل بھرو تحریک

پی ٹی آئی کا جیل بھرو تحریک پر عملی کام جاری، آئینی ماہرین کی رائے طلب

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی  اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی پشاور ریجن کے جنرل سیکرٹری سابق صوبائی وزیر کامران بنگش نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کی تحلیل سے پہلے قیادت نے ہدایات دی تھیں کہ اپنے حلقوں میں چلے جائیں، تمام حلقوں میں ہمارے عوامی رابطے بحال ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پشاور ریجن کے 37حلقوں کے لئے ورکنگ مکمل کر لی گئی ہے، ان حلقوں کے حوالے سے ریجنل صدر عاطف خان کے ساتھ مشاورت مکمل ہو چکی ہے۔

کامران بنگش نے کہا کہ اب ہم صوبائی پارلیمانی بورڈ کو اپنی سفارشات بھیجیں گے، جیسے ہی خان صاحب فائنل  فیصلہ کریں گے، ہم میدان میں اتریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ آئیں گے، امپورٹڈ حکومت کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

انکا کہنا ہے کہ مارچ میں قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں عمران خان تمام حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، جن جن حلقوں میں الیکشن ہو رہے ہیں ان کے لئے ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں۔

Advertisement

کامران بنگش نے مزید کہا کہ متعلقہ اضلاع کی سرکردہ قیادت نے تیاریاں کر لی ہیں اور عمران خان وائٹ واش کریں گے۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صوبائی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج طلب

دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا نے صوبائی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج  طلب کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس کی صدارت صوبائی صدر پرویز خٹک کریں گے، جس میں نئے آنے والے انتخابات کی تیاریوں سے متعلق گفتگو کی جائے گی۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اجلاس میں نگران حکومت میں پی ڈی ایم کے وزراء کی شمولیت، معاشی بدحالی سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

مزید پڑھیں؛ پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان، عمران خان 33 نشستوں پر امیدوار ہوں گے

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر بات چیت بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے اور اس موقع پر پی ٹی آئی لیڈروں کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے متعلق لائحہ عمل تیار ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ محمود خان، اسد قیصر، شاہ فرمان،  لی امین گنڈاپور سمیت دیگر رہنما اجلاس میں شرکت کریںگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر