Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت کا مارکیٹ میں فی کلو آٹا 95روپے فراہم کرنے کا اعلان

Now Reading:

سندھ حکومت کا مارکیٹ میں فی کلو آٹا 95روپے فراہم کرنے کا اعلان
آٹا

سندھ حکومت کا مارکیٹ میں فی کلو آٹا 95روپے فراہم کرنے کا اعلان

کراچی: آٹے کی بڑھتی قیمتوں کو لگام ڈالنے کیلئے سندھ حکومت نے مارکیٹ میں فی کلو آٹا 95 روپے میں فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن اور وزیر خوراک مکیش کمار چاولہ نے فلورملرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں آٹا 160 سے کم کر کے 95روپے کلو دیا جائے گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ غریب ومستحق افراد 65روپے کلو والا آٹا خرید سکیں گے، اوپن مارکیٹ میں آٹا سستا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

سندھ حکومت سستے آٹے کی مد میں اربوں کی سبسڈی دے رہی ہے

صوبائی وزیر نے کہا کہ آٹے کی قیمتیں بہت اوپر گئی ہیں، روزانہ 460ٹرک کراچی میں سستا آٹا فراہم کررہے ہیں، 10 کلو کے6 لاکھ تھیلے روزانہ دے رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سستے آٹے کی مد میں اربوں کی سبسڈی دے رہی ہے، آٹے کا بحران پورے ملک ہے، سندھ واحد صوبہ ہے جہاں 65روپے کلو آٹامل رہا ہے۔

Advertisement

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے وفاق، ورلڈ بینک کے سامنے مطالبات تھے، ورلڈ بینک 2ارب ڈالر سیلاب متاثرین کیلئے دے گا۔

وزیر خوراک مکیش کمار چاولہ

دوسری جانب مکیش کمار چاولہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور پی پی قیادت نے آٹے بحران کا نوٹس لیا، پارٹی نے احکامات دیے کہ وجوہات معلوم کریں آٹا کیوں مہنگا ہو رہا ہے؟ فلور مل اونرز کی ڈیمانڈ تھی کے انکا کوٹہ بڑھایا جائے، وزیراعلیٰ کی ہدایت کے بعد فلوملز کا کوٹہ بڑھادیا۔

مزید پڑھیں: گھی، آٹا، تیل سب عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگا

انہوں نے کہا کہ غریبوں کے لئے 65 روپے فی کلو کا آٹا ویسے ہی فروخت ہوگا، آج سے تمام تر دکانوں پر 95 روپے فی کلو آٹا ملے گا۔

مکیش کمار نے مزید کہا کہ چھ لاکھ بوریاں سپلائی کررہے ہیں، گندم ہمارے پاس بہت ہے، کل ایک جہاز اترا ایک آج بھی آرہا ہے، ہم مارچ تک اسی ریٹ پر آسانی سے دیں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر