Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسمبلی کی تحلیل کے متعلق مشاورت مکمل، گورنر پنجاب کا آج سمری پر دستخط کرنے کا امکان

Now Reading:

اسمبلی کی تحلیل کے متعلق مشاورت مکمل، گورنر پنجاب کا آج سمری پر دستخط کرنے کا امکان
گورنر پنجاب

اسمبلی کی تحلیل کے متعلق مشاورت مکمل، گورنر پنجاب کا آج سمری پر دستخط کرنے کا امکان

اسمبلی کی تحلیل کے متعلق مشاورت مکمل کرلی گئی ہے تاہم گورنر پنجاب کی جانب سے آج سمری پر دستخط کئے جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے آئینی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنر پنجاب آج رات وزیراعلیٰ پنجاب کی سمری پر دستخط کر دیں گے جس کے بعد دستخط کے بعد پنجاب اسمبلی آج رات تحلیل ہوجائے گی۔

بعدازاں گورنر پنجاب پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا گزٹ نوٹیفیکشن جاری کریں گے اور پرویز الٰہی کے نگران وزیراعلی کا نوٹیفیکشن جارئ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: سمری کے بعد اسمبلی کی تحلیل آئینی ضرورت مگر مشکل مرحلہ ہے، گورنر پنجاب

Advertisement

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے گزشتہ رات پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر پنجاب کو ارسال کی تھی۔

 گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کی سمری موصول ہوگئی ہے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ جو بھی فیصلہ کروں گا بھاری دل سےکروں گا، پنجاب اسمبلی عوامی نمائندگان کا ہاؤس ہے، اسمبلی کو تحلیل کرنا کوئی آسان فیصلہ نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایڈوائس پر عمل درآمد کرنا ناخوشگوار لمحہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں؛ پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی توڑنےکی سمری پر دستخط کردیے

واضح رہے کہ  وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے دوران پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے اور پنجاب اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی تھی۔

Advertisement

بعد ازاں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں اور پنجاب اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔

اس حوالے سے بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ 2 روز میں اسمبلی تحلیل کا فیصلہ کرنا ہے اور سمری منظور کرتے ہی پنجاب اسمبلی تحلیل ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسمبلی کو وقت سے پہلے تحلیل کرنا جمہوریت پسندوں کیلئے مشکل فیصلہ ہے تاہم 90 روز بعد رمضان ہیں، انتخابات کی تاریخ کو دیکھنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اردن، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، دفاعی و سلامتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر