حکمرانوں کو ریاست کی نہیں اپنی سیاست کی فکر ہے، شیخ رشید
پی ٹی آئی رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ 13 جماعتوں کی پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک کے حالات سنگین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زرداری غیر ملکی دہشت گرد ایجنٹ کو عمران خان کیلئے ہائیر کررہے ہیں، عمران خان کو زرداری اور غیرملکی دہشتگرد تنطیموں سے خطرہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم عمران خان کے ساتھ ہے، عمران خان کو اگر گرفتار کیا جاتا ہے تو پی ٹی آئی کی خدمت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ ملک الیکشن کے بجائے تشدد کی راہ پر چل پڑا ہے، اب فیصلے سڑکوں پر ہونگے، شیخ رشید
شیخ رشید نے کہا کہ میں نے عمران خان سے کہا ہے کہ آپ ٹرین مارچ کریں، مارچ اپریل میں ان کا اٹ کھڑکا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ 13 جماعتوں کی پی ڈی ایم الیکشن میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی اس لیے الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ الیکش ان 13 جماعتوں کی سیاسی موت ہے، شیخ رشید
پی ٹی آئی رہنما شیخ رشید نے مزید کہا کہ لاہور کی عوام ملک میں تبدیلی لا سکتی ہے اس لیے لاہوریوں گھروں سے نکلو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
