ہم پاکستان کو بچائیں گے، سینیٹر اعظم سواتی
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو بچائیں گے۔
پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بیرون ملک پاکستانیوں ہم تاریخ کے دوراہے پر کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو پشاور میں ہوا وہ پاکستان میں ہو گا، انکے لواحقین کے لئے کونسا لفظ استعمال کروں۔
اسٹیبلشمنٹ نے ملک کو تباہ کر دیا
اعظم سواتی نے کہا کہ میرے ملک کے لوگوں ہر ادارہ ختم ہے، پورا عدالتی نظام ختم ہے، ایف بی آر، پولیس کسٹم، نیب، الیکشن پارلیمنٹ کو ختم کرنے والے کون ہیں۔
تحریک انصاف کے سینیٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بچائیں گے۔ اسٹیبلشمنٹ نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔
میرے کپتان کو مارنا مقصور ہے تو بسم اللہ
انہوں نے کہا کہ مجھے گھر سے طاقت ور سنیٹر کو اٹھایا گیا، اپنی عزت حفاظتی اداروں سے نہیں بچا سکا اور 76سال کی عمر میں یہ بہت بڑا المیہ ہے۔
سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ قیمتی ملک پاکستان کیلئے عرض کر رہا ہوں، انفرادی طور پر عرض کر رہا ہوں اس ملک کو بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ میرے کپتان کو مارنا مقصور ہے تو بسم اللہ، کیا ہمارے مرنے سے ملک میں بہتری آئے گی؟
دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا باپ بھی عمران خان کو گرفتار نہیں کرسکتا۔
پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے لاہور میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں معشیت ختم، اخلاقیات ختم، مگر پاکستان کے لوگ جاگ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں کس کرب سے گزرا، مگر ان میں اخلاقی جرات نہیں، فاشسٹ حکومت اتنی ذلت سے حکومت سے الگ کیے جائیں گے۔
سینیٹر اعظم سواتی نے مزید کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ایک بےہودہ کیس بنایا، اس حکومت میں بڑوں کا ادب بھی ختم ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو آج قانون کی حکمرانی کی ضرورت ہے، اعظم سواتی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
