Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے انضمام کے لیے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز

Now Reading:

ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے انضمام کے لیے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز
ایم کیو ایم

ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے انضمام کے لیے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے انضمام کیلئے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے پی ایس پی قیادت کی گزشتہ رات گورنر سندھ کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں صوبے بالخصوص شہر کی ترقی، استحکام، بلدیاتی انتخابات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پی ایس پی قیادت نے گورنر سندھ کو اپنی سینٹرل ایگزیکیٹیو کمیٹی سے بھی ملوایا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران پی ایس پی قیادت نے گورنر سندھ کو خالد مقبول سے ہونے والی ملاقات پر بھی آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ دھڑے کو متحد کرنے کا مشن، گورنر سندھ کی مصطفیٰ کمال سے ملاقات

Advertisement

اس موقع پر پی ایس پی قیادت نے گورنر سندھ کو شہر کی ترقی، مسائل کے حل سمیت دیگر معاملات پر مکمل تعاون اور ساتھ چلنے اور ایم کیو ایم کے احتجاج میں بھی بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

خیال رہے کہ رات گئے گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں انیس قائم خانی، مصطفیٰ کمال، ارشد وہرہ، شبیر قائم خانی، اشفاق منگی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

پیپلزپارٹی سے اختلافات؛ ایم کیو ایم کی 9 جنوری کو احتجاج کی کال

علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان نے 9 جنوری کو حلقہ بندیوں، مردم شماری اور ووٹر فہرستوں کے معاملے پر احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

کراچی میں جنرل ورکرز کنونشن سے خطاب میں سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ ہمارا فیصلہ یہ ہے کہ عزت سے جینا اور حقوق کے لیے لڑ کر مرنا ہے، اپنی شناخت پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم تحفظات؛ 3 گھنٹے تک جاری رہنے والا اجلاس بے نتیجہ ختم

Advertisement

انہوں نے کہا کہ 9 جنوری کو حلقہ بندیوں، مردم شماری ، ووٹر فہرستوں پر احتجاج کریں گے، ابھی رابطہ کمیٹی نے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا ہے، پیپلزپارٹی کو بھی کہوں گا پہلے سندھ کے شہریوں کو صحیح گنوائیں۔

دوسری جانب خواجہ اظہار الحسن نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی سے مذاکرات میں ڈیڈ لاک ہے تاہم بات چیت چل رہی ہے جب کہ ہم دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ ایم کیو ایم نے حکومت سے علیحدہ ہونے دھمکی دے دی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے
حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے 24 سے 48 گھنٹوں میں ریلیف پیکج لانے کا اعلان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ تاریخ میں پہلی بار فعال اکاؤنٹس کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا رضی دادا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستانی تجارت کو بڑا دھچکا، تمام شعبوں کی مجموعی برآمدات مزید گر گئیں
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر