Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاق ہمیں ہمارا فنڈ نہیں دے رہا، بیرسٹر سیف

Now Reading:

وفاق ہمیں ہمارا فنڈ نہیں دے رہا، بیرسٹر سیف
بیرسٹرسیف

خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاق ہمیں ہمارا فنڈ نہیں دے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں آئینی طریقہ کار کے تحت نگران سیٹ اپ بنے گا اور اسمبلی تحلیل کے بعد اپوزیشن کی مشاورت سے ناموں کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سارے چور بیھٹے ہے ان کی نگرانی کون کرےگا اور ضم اضلاع کے لیے وفاق نے جو کمیٹی بنائی ہے اس میں بھی سارے اپنے بندوں کے نام ڈالے ہیں جبکہ قبائلی اضلاع کے عوام پہلے سے مشکلات میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق ہمیں ہمارا فنڈ نہیں دے رہا ہے، وفاق نے قبائلی اضلاع کے لیے 55 ارب روپے کا اعلان کیا تھا اور اب وفاق صرف 5 ارب روپے دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ مرکزی حکومت کی وجہ سے ہمیں معاشی مسائل کا سامنا ہے، بیرسٹر سیف

Advertisement

بیرسٹر سیف نے کہا کہ ملک کی معیشیت تباہ ہو رہی ہے اور دہشتگردی بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کو جدید اسلحہ کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں جب بھی دہشتگردی کا واقعہ ہوتا ہے رانا ثناءاللہ مذاق اڑانا شروع کر دیتے ہیں جبکہ رانا ثناءاللہ خود قاتل ہے ایسے لوگوں کو جیل میں ڈالنا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کی مقبولیت کو سیاسی انجینئرنگ سے کم نہیں کیا جاسکتا، بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ چوروں کا ٹولہ جب تک اقتدار میں رہے گا ملک کی سلامتی اور استحکام کو خطرات لاحق رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر