Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم نے امپورٹڈ ٹولے کو تاریخی سرپرائز دیا، سبطین خان

Now Reading:

ہم نے امپورٹڈ ٹولے کو تاریخی سرپرائز دیا، سبطین خان
سبطین خان

ہم نے امپورٹڈ ٹولے کو تاریخی سرپرائز دیا، سبطین خان

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ ہم نے امپورٹڈ ٹولے کو تاریخی سرپرائز دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان سے پی ٹی آئی کے ڈویژنل کوآرڈینیٹرز نے اسمبلی میں ملاقات کی جس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نے امپورٹڈ ٹولے کو تاریخی سرپرائز دیا، ٹیم شاباش کی مستحق ہے، اراکین نے کروڑوں کی آفرز اور دھمکیوں کو بالائے طاق رکھا۔

ملک میں جاری بحرانوں کا حل فریش الیکشن اور مضبوط حکومت ہے

سبطین خان نے کہا کہ ملک میں جاری بحرانوں کا حل فریش الیکشن اور مضبوط حکومت ہے جو عوامی مینڈیٹ سے آئے، ہمیں اپوزیشن کے کمیٹی کے لئے نام تاحال موصول نہیں ہوئے، نام آئیں گے تو ان کو نوٹیفائی کروں گا، اللہ کرے سیاسی لوگ اس معاملے کو سیاسی طور پر حل کر لیں، اگر اتفاق نہیں ہوا تو نگراں وزیر اعلیٰ کے تقرر کے لئے نام الیکشن کمیشن کو بھجوا دیں گے۔

ضرور پڑھیں؛ ہماری ٹیم نے امپورٹڈ ٹولے کو تاریخی سرپرائز دیا، سبطین خان

Advertisement

مجھے مئی کے آخر میں الیکشن ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ جب نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے نام کمیٹی میں آجائیں تو پھر اس میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی، اسپیکر قومی اسمبلی نے جو کیا پہلے وہ کہتے تھے فردا فردا بلاوں گا، پھر انہوں نے اچانک 35 لوگوں کا استعفی قبول کر لیا، وہ کیا بادشاہ ہیں یا یہ مغلیہ دور چل رہا ہے کہ جو چاہا ہو گیا، مجھے مئی کے آخر میں الیکشن ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اپوزیشن سے میں نے رابطہ نہیں کرنا بلکہ انہوں نے رابطہ کرنا ہے

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پالیمانی کمیٹی کیلئے حکومت کے تین نام آگئے ہیں لیکن اپوزیشن کے نام نہیں آئے، اپوزیشن نے نام نہ دئیے تو قائد ایوان کے نام الیکشن کمیشن کو بجھوا دیں گے، اپوزیشن سے میں نے رابطہ نہیں کرنا بلکہ انہوں نے رابطہ کرنا ہے۔

ملاقات میں میاں محمود الرشید، سردار حسنین بہادر، سید علی عباس شاہ چیف ویپ، چوہدری اخلاق، انصر مجید، فرخ مانیکا، خیال کاسترو، چودھری سمیع اللّٰہ اور ڈاکٹر اختر ملک موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں؛ وزیراعلیٰ پنجاب سے سبطین خان اور راجہ بشارت کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر