پولیس اہلکارکاقتل؛ ملک سے فرار ملزم کے والدکی فریق بننے کی درخواست مسترد
سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے خلاف ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت کی استدعا منظور کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے نامکمل کورم اور اقدامات کی قانونی حیثیت کے معاملے پر ایم کیو ایم کی جانب سے فوری درخواست پر سماعت کی استدعا کی گئی تھی جو کہ عدالت نے منظور کر لی ہے۔
الیکشن کمیشن کے خلاف ایم کیو ایم کی درخواست کی آج ہی سماعت ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ بلدیاتی الیکشن روکنے کے لئے ایم کیو ایم کی جانب سےدرخواست دائر
گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس جنید غفار نے ایم کیو ایم کی الیکشن کمیشن کے نامکمل کورم اور اقدامات کی قانونی حیثیت سے متعلق درخواست کی سماعت سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد ایم کیو ایم ڈپٹی کنوینئر کنور نوید جمیل کی جانب سے فوری درخواست سے متعلق درخواست دائر کردی گئی تھی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نامکمل ہونے باعث ان کے فیصلے قانونی حیثیت نہیں رکھتے۔
درخواست گزار کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کے متعلق بھی الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے، جب نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اس وقت کمیشن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نمائندے نہیں تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
