
ہماری حقیقی آزادی کی جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی، فرخ حبیب
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کالے قانون کا سامنا کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالا کپڑا فواد چوہدری کے منہ پر نہیں ڈالا گیا بلکہ وہ خود کالے قانون کا سامنا کر رہا ہے، پاکستان اور آئین پر کالے قانون کو نافذ کر دیا گیا ہے، جوڈیشل ریمانڈ کو دوبارہ جسمانی ریمانڈ میں تبدیل کر دیا گیا ہے، فواد نے صرف اتنا کہا کہ نگرانی والا سیٹ اپ لگا دیا گیا ہے، چن چن کر نگران سیٹ اپ ان لوگوں کو لگا رہا ہے جو 25 مئی کے واقعات میں ملوث تھے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ فواد کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں کہ وہ جنگل کے قانون کے سامنے کھڑے ہو گئے، طاقت مہنگائی کو کم کرنے کے لیے استعمال کریں، طاقت اپنے شہریوں کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، نظام انصاف کے اوپر طاقتور حاوی ہوئے ہیں، عوام کو پیغام ہے یہ وقت ہے کھڑا ہونے کا، عمران خان عوام کی جنگ لڑ رہا ہے، ارشد شریف شہید ہوئے، جو صحافی انکے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوئے تو انکو بھی بند کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ظلم و ناانصافی کے خلاف قوم نکلے، اس ظلم نے مٹنا ہے، گورنر خیبرپختونخوا بیان دیتے ہیں کہ الیکشن کا فیصلہ الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ نے کرنا ہے، الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ سے سوال پوچھتا ہوں کہ آپ گورنر کے بیان کی تصدیق کرتے ہیں یا تردید؟ گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ پر الزام لگایا ہے، شکوک وشبہات پہلے ہی موجود ہیں، اس ملک میں آئین اور قانون کی حاکمیت کی جنگ جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ جو ہتھکڑیاں لگائی جا رہی ہیں منہ پر کالا کپڑا ڈالا جا رہا ہے اس پر عدلیہ کو نوٹس لینا چاہیے، پاکستان میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، قوم کی نظریں عدلیہ پر ہیں الیکشن کی تاریخ نہیں مل رہی، نگران وزیر اعلیٰ بچہ جمہورا ہے چابی پر چل رہا ہے، نگران وزیر اعلیٰ اور فواد کا کیس عدالت میں ہے، قوم ان اداروں سے مایوس ہو چکی ہے لوگوں کی امید عدلیہ سے باقی بچی ہے، قانونی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اسکو روکا جائے۔
فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ ڈار کی ڈارلنگ رسوائی کر چکی ہے، ڈار کو سمجھ نہیں آرہی کہ ملک کو کس گرداب میں پھنسا دیا، کل ڈار نے خود تسلیم کیا کہ پی ٹی آئی دور میں ایکسپورٹ بڑھیں، ہمارے دور میں تمام سیکٹرز نے ترقی کی تھی، مریم نواز ایک مصنوعی قیادت ہے جن میں جتنی بار بھی ہوا بھر بھر کے لانچنگ کریں گے تو انکی کریش لینڈنگ ہو گی، جو آج مریم نواز کا استقبال ہوا ہے اس سے تو زیادہ لوگ ہمارے ایم پی ایز اکٹھے کر لیتے ہیں۔
ضرور پڑھیں؛ فواد چوہدری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پیر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News