Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئی بھی چیز قانون کی حکمرانی سے بالاتر نہیں ہوگی، عثمان انور

Now Reading:

کوئی بھی چیز قانون کی حکمرانی سے بالاتر نہیں ہوگی، عثمان انور
عثمان انور

کوئی بھی چیز قانون کی حکمرانی سے بالاتر نہیں ہوگی، عثمان انور

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ جس کا جو جمہوری حق ہے وہ ضرور کرے لیکن قانون کو توڑنے کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی  اور کوئی بھی چیز قانون کی حکمرانی سے بالاتر نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عہدے کا چارج سنبھال لیا  ہے  جس کے بعد میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چن چن کر لگائے جانے والے افسران وفاقی حکومت کے ملازم ہیں تقرروتبادلے وفاقی و صوبائی حکومتیں کرتی ہے  ۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عثمان انور نئے آئی جی پنجاب تعینات

ترجیحات:

انہوں نے کہا کہ پہلی ترجیح شفاف الیکشن کا انعقاد ہے جبکہ دوسری ترجیح دہشت گردی کی لہر سے صوبے کو محفوظ بنانا ہے اور تیسری ترجیح جرائم کی شرح میں کمی لانا پولیس ریسپانس بہتر بنانا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ جیسا ریسپانس آفتاب چیمہ کے دور میں تھا ویسا کرنے کی کوشش کریں گے، ڈاکہ پڑنے کے بعد ہم متاثرہ شخص کو کہہ کر چلے جاتے ہیں کہ تھانے آجائیں حالانکہ مدعی کو مقدمہ کی کاپی گھر پر میسر کی جاسکتی ہے۔

عمران خان حملہ کیس

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ادارہ حکومت کے ماتحت ہوتا ہے  اور حکومت ہی جے آئی ٹی بناتی ہے لیکن عمران خان حملہ کیس کی جے آئی ٹی پر قانون جو کہے گا اس کے مطابق تفتیش ہوگی۔

سائبر کرائم بہت بڑا ایشو ہے

ان کا کہنا تھا کہ سائبر کرائم بہت بڑا ایشو ہے جس کے حل کے لئے ایف آئی اے کے ساتھ مل کر کام کرنا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہراسمنٹ اور آن لائن فراڈ سے بچانے کے لیے اقدامات کریں گے۔

Advertisement

خیال رہے کہ عثمان انور گزشتہ پانچ سالوں میں دسویں آئی جی پنجاب تعینات ہوئے ہیں۔

عثمان انور ان دنوں بطور ایڈیشنل آئی جی موٹر وے پولیس فرائض سر انجام رہے تھے جبکہ عثمان انور کا شمار پاکستان پولیس سروس کے انتہائی پروفیشنل، ایماندار اور فرض شناس افسران میں ہوتا ہے۔

عثمان انور کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے تئیسویں کامن سے ہے، انہوں نے 1995 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس جوائن کی تھی اور وہ اس سے قبل پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

عثمان انور سی ٹی ڈی پنجاب، ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد، سی آئی ڈی اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر