Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ متحرک

Now Reading:

پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ متحرک
پی ٹی آئی

پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ متحرک ہوگئی ہے جس کے تحت  سی ڈی اے کو پارلیمنٹ لاجز مستعفی پی ٹی آئی ارکان سے لاجز خالی کرانے کی ہدائت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے 81 وہ ارکان قومی اسمبلی جن کے استعفے منظور کرلئے گئے ہیں ان پی ٹی آئی مستعفی ارکان کو پارلیمنٹ لاجز کی رہائش گاہیں خالی کرانے کے لئے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے مزید 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور

پارلیمنٹ لاجز میں مستعفی پی ٹی آئی ارکان کو اپنے رہائش گاہوں کے اخراجات فوری جمع کرانے کے ہدائت کردی گئی ہے۔

اگر کسی رکن نے رہائش کا کرایہ ٹیلی فون بلز یا دیگر کوئی سرکاری اخراجات جمع نہ کرائے تو اسے اگلے الیکشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت اعتراض کا سامنا ہوسکتا ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا خط ڈائریکٹر پارلیمنٹ سی ڈی اے لاجز کو موصول ہوچکا ہے ۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ ڈی نوٹیفائی ہونے والے ارکان کو کمرے خالی کرنے کیلئے 1 ہفتے کے نوٹس دیے جائنگے اور ایک ہفتے کے دوران ممبران کو کرائے اور بل کے بقایا جات ادا کرنے ہونگے ، بقایا جات ادا نہ کرنے والے ممبران سے ریکوری کیلئے لکھا جائے گا۔

حکام نے بتایا ہے کہ ڈی نوٹیفائی ہونے والے ممبران کے پاس پارلیمنٹ لاجز اور گورنمنٹ ہاسٹل کی رہائش گاہیں ہیں۔

خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے 43 ارکان کے استعفے منظور کرلئے گئے ہیں ۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفے منظور کر کے الیکشن میں کو بھجوا دیئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے تاہم الیکشن کمیشن استعفے منظور کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کچھ دیر میں فیصلہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے 44 اراکین قومی اسمبلی کا استعفے واپس لینے کا فیصلہ

Advertisement

خیال رہے کہ ریاض فتیانہ، طالب نکئی، یعقوب شیخ، سنیلہ رتھ، غزالی کیفی، فاروق اعظم لک، نفیسہ خٹک، طاہر صادق، صاحبزادہ محمد محبوب سلطان  سمیت حاجی امتیاز چوہدری، زل ہما، نوشین حامد، غلام بی بی بھروانہ کے استعفے منظور کئے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر