
عمران خان قوم کے لیے جہاد کررہے ہیں، خالد خورشید
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ ہماری توجہ خطے کی پائیدار ترقی کی طرف ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے گلگت بلتستان حکومت کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقد جی بی ڈریم روڈ شوکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں گلگت بلتستان کو وسائل کی تقسیم کے حوالے سے مسلسل نظر انداز کیا گیا اور جو فنڈز دیئے جاتے تھے وہ زیادہ تر تنخواہوں سے متعلق اخراجات میں خرچ ہوتے تھے۔ہماری صوبائی حکومت گزشتہ دو سالوں سے انسانی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے شعبوں کیلئے زیادہ فنڈز مختص کر رہی ہے اور ہماری توجہ خطے کی پائیدار ترقی کی طرف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیحات میں خاص طور پر گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مواصلاتی رابطہ مزید بہتر بنانے پر ہے تاکہ گلگت بلتستان کیلئے معاشی اور سیاحتی راستے کھل سکیں اور عوام کا معیار زندگی بلند ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت صحت وتعلیم کے شعبوں میں جدید اصلاحات کے نفاذ، خوراک کی قلت پر قابو پانے کیلئے زراعت کے شعبے کو فروغ دینے اور مقامی حکومتوں کے نظام میں اصلاحات اور لینڈ ریفارمز کیلئے مربوط حکمت عملی وضع کر رہی ہے تاکہ گلگت بلتستان کے بنیادی مسائل کے حل کے علاوہ خطہ معاشی کفالت کی طرح تیزی سے گامزن ہو۔
یہ بھی پڑھیں؛ حکومت بچوں کو اعلیٰ معیاری تعلیم فراہم کرنے پر توجہ دے رہی ہے، خالد خورشید
اس موقع پر صدر پاکستان اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کا تشخص اجاگر کرنے اور خطے میں انسانی ترقی کے اقدامات کو سامنے لانے پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو خراج تحسین پیش کیا۔
گلگت بلتستان روڈ شو کی شاندار تقریب میں حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے انسانی وسائل میں ترقی کے اقدامات اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے گزشتہ دو سالوں سے بروئے کار لائے جانیوالے خدمات کی نمائش کے سلسلے میں اسلام آباد میں منعقد کیا گیا جس میں صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید ،صوبائی وزراء اور دیگر معزز مہمانان نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں؛ عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانا حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہے، خالد خورشید
اس دوران صدر مملکت نے محکمہ تعلیم کی کوششوں کو زبردست الفاظ میں سراہا اور طلباء کے تیارکردہ جدید ڈیزائن کے حامل پراجیکٹس میں گہری دلچسپی بھی ظاہر کی۔
اس موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے صوبائی حکومت کے تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں بروئے کار لائے جانیوالے اصلاحاتی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی، علاوہ ازیں عوام الناس کی کثیر تعداد نے بھی اسٹالز کا دورہ کیا اور گلگت بلتستان حکومت کے مختلف اصلاحاتی اقدامات اور خطے مثبت تشخص اجاگر کرنے پر کردار کو سراہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News