Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کے تاجر پریشان ہیں اور حکومت اپنی مرضی کے فیصلے کررہی ہے، حافظ نعیم

Now Reading:

ملک کے تاجر پریشان ہیں اور حکومت اپنی مرضی کے فیصلے کررہی ہے، حافظ نعیم
حافظ نعیم

ملک کے تاجر پریشان ہیں اور حکومت اپنی مرضی کے فیصلے کررہی ہے، حافظ نعیم

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک کے تاجر پریشان ہیں اور حکومت اپنی مرضی کے فیصلے کررہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض مسئلے کا حل نہیں ہے، پورٹس پر موجود کنٹینرز کو چھوڑا جائے تاکہ مسائل حل ہوسکیں۔

حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کیلئے معیشت اہم نہیں

انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے طویل اور قلیل مدتی پالیسی بنانا ہوگی، بڑی حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قومی سلامتی معیشت سے جڑی ہے، معیشت اور سیکیورٹی پر کوئی بیٹھنے کو تیار نہیں ہوتا۔

Advertisement

مزید پڑھیں: کراچی میں کسی کی بدمعاشی نہیں چلنے دیں گے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے لیے معیشت اہم نہیں، معیشت کے اسٹیک ہولڈر صنعت کار ہیں، صنعتوں میں لاکھوں لوگ کام کرتے ہیں۔

نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ شراب کے خلاف بل پر تمام پارٹیاں اکٹھی ہوگئی تھیں، حکومت کی معاشی پالیسی طویل مدتی فائدہ پہنچانے والی نہیں ہے۔

حکمرانوں کی عیاشی کی وجہ سے ملک کا یہ حال ہے

گزشتہ روز بھی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہاہر سے اپنے ڈالرز منگوائیں تو بحران ختم ہوجائے گا، عوام کو ظلم کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ان سے یہ نہیں کہتا اپنی عیاشیاں کم کریں، آئی ایم ایف اپنی مرضی کے فیصلے منوائےتو عام آدمی کا کیا ہوگا، حکمران لوٹ مار، کرپشن بچا کر ایک دوسرے کو سہولت فراہم کرتے ہیں۔

Advertisement

نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف کے در پر سوالی بن کر کھڑے ہوجاتے ہیں، حکمران خود عیاشیاں کر کے پیٹرول بم عوام پر گراتے ہیں، حکمرانوں کی عیاشی کی وجہ سے ملک کا یہ حال ہے۔

Advertisement

جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ جو قوم پر بوجھ ڈال رہا ہے سب سے پہلے انہیں قربانی دینی ہوگی، قوم پر بوجھ ڈال کر کہتے ہیں ہم کچھ نہیں کرسکتے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ پڑھی لکھی اشرافیہ نے ملک کو جاہل بنا دیا ہے، پڑھی لکھی اشرافیہ کے بچے ملک سے باہر پڑھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر