ہماری جنگ حقیقی آزادی کی جنگ ہے، علی زیدی
پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ معیشت کی تباہی کا ذمہ دار امپورٹڈ ٹولہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے بلاول زرداری کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول اپنی پریس کانفرنس سے اپنے اوپر لگا امپورٹڈ کا ٹھپہ نہیں مٹا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جوتے چاٹتے چاٹتے ایک بچہ آئے روز ٹی وی پر روتا رہتا ہے جبکہ اگر سیاست میں غیر سیاسی لوگ مداخلت نہ کرتے تو وزارت خارجہ بلاول کا خواب ہی رہتا۔
یہ بھی پڑھیں؛ ملک اب مزید کسی نقصان کا متحمل نہیں ہو سکتا، علی زیدی
ان کا کہنا تھا کہ بلاول کو اپنے نانا کی یاد صرف برسی اور سالگرہ پر آتی ہے، بلاول حکومت میں ہوتے ہوئے ذولفقار علی بھٹو کے لیے کس سے انصاف مانگ رہا ہے؟ جبکہ انہیں دو مرتبہ وفاقی حکومت ملی، تب شہداء کو انصاف کیوں نہیں دلوایا؟
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو شخص زرداری کا پیٹ پھاڑنے والا تھا آج بلاول اسی کا وزیر بنا بیٹھا ہے جبکہ بلاول زرداری کو خارجہ امور کا علم ہی نہیں ہے اسے دن رات عمران خان نظر آتے ہین۔
یہ بھی پڑھیں؛ سندھ حکومت ایم کیو ایم کے کہنے پر غیر قانونی پوسٹنگ کر رہی ہے، علی زیدی
پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں ملک بد ترین دہشت گردی کا شکار تھا جبکہ معیشت کی تباہی کا ذمہ دار بھی امپورٹڈ ٹولہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
