چین پاکستان کی تعمیر و ترقی میں تعاون جاری رکھے گا، چینی سفیر
چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی تعمیر و ترقی میں تعاون جاری رکھے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے چینی سفیر نونگ رونگ کی الوداعی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو کی گئی جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے پاک-چین تعلقات کو نئی جہتوں تک پہنچانے میں چین کے سفیر نونگ رونگ کی خدمات کو سراہا ۔
Chinese Ambassador to Pakistan H.E. Nong Rong Noon makes farewell courtesy call on NA Speaker Raja Pervez Ashraf@RPAPPP commended @AmbNong for his arduous work in further strengthening all weather strategic cooperative partnership b/w 🇵🇰&🇨🇳.@CathayPak @ForeignOfficePk pic.twitter.com/qPAwieV0Fy
Advertisement— National Assembly of 🇵🇰 (@NAofPakistan) January 13, 2023
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاک-چین دوستی پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے جو ہمیشہ ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور دونوں دوست ممالک میں تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار سے چینی سفیر رونگ نونگ کی ملاقات
انہوں نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور اقتصادی راہداری منصوبہ چین کی طرف سے پاکستانی عوام کے لیے تحفہ ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب کے دوران ریلیف اور بحالی کے لیے چین نے بڑھ چڑھ حصہ لینے پر پاکستانی قوم اس فراخدلانہ امداد پر چین کی عوام اور حکومت کی مشکور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے چینی سفیر کی ملاقات
اس موقع پر چینی سفیر نونگ رونگ نے اسپیکر قومی اسمبلی کے تاثرات کو سراہا اور کہا کہ چین کی حکومت اور عوام کو بھی پاکستان کے ساتھ اپنی سدا بہار دوستی پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ علاقائی اور عالمی فورم پر ایک دوسرے کے موقف کی تائید کی ہے اور چین کے عوام پاکستان کی عوام کے ساتھ ملکر علاقائی ترقی اور خوشحالی میں بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
