آئین کے ساتھ کھلواڑ ملک کو مہنگا پڑے گا، فواد چوہدری
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت امن و امان کو خطرہ حکمران جماعتوں سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ایب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما چوہدری فواد حسین نے رانا ثناء اللہ کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکمران جماعتیں انتخابات کے خلاف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت امن و امان کو خطرہ آپ اور آپ کے اتحادیوں سے ہے، کیا کبھی حکومتیں بھی امن و امان خراب کرنے کی دھمکیاں دیتی ہیں؟
Advertisementحکمران جماعتیں انتخابات کے خلاف ہیں اس وقت امن و امان کو خطرہ آپ اور آپ کے اتحادیوں سے ہے ، کبھی حکومتیں بھی امن و امان خراب کرنے کی دھمکیاں دیتی ہیں؟ آپ نے کراچی اور اسلام آباد دونوں ہائیکورٹس کے فیصلوں کو جوتے کی نوک پر رکھا آئین کو روند کر آپ کی حکومت قائم ہے https://t.co/nGp0PruHgc
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 14, 2023
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے مزید کہا کہ آپ نے کراچی اور اسلام آباد دونوں ہائیکورٹس کے فیصلوں کو جوتے کی نوک پر رکھا آئین کو روند کر آپ کی حکومت قائم ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ اسمبلی تحلیل کرنے پر فیصلہ ہوچکا ہے، فواد چوہدری
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
