
اسمبلیاں توڑنے کا معاملہ؛ پی پی قیادت کو پارٹی مخالفت کا سامنا
ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے معاملے پر حکومتی اتحادیوں میں اختلافات برقرار ہیں، پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس فیصلے سے پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم قیادت کو باضابطہ آگاہ بھی کر دیا ہے۔
پی پی ذرائع نے بتایا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ پارٹی دباؤ پر کیا گیا ہے، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے قیادت کو ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے پر مجبور کیا ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے سیاسی فیصلے لینے میں مکمل آزاد ہے، پیپلز پارٹی کسی جماعت یا گروپ کی ڈکٹیٹشن نہیں لے گی۔
پی پی ذرائع نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہر موقع پر سولو فلائٹ لیتے ہیں، انہوں نے بغیر مشاورت ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ضمنی انتخابات میں حمایت کیلئے پی ڈی ایم جماعتوں سے رابطہ کرے گی۔
واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی پی قیادت کو قائل کرنے کیلئے دو ملاقاتیں کی تھیں۔
پی ڈی ایم جماعتیں عمران خان سے شکست سے خوفزدہ
دوسری جانب پی ڈی ایم جماعتیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے شکست سے خوفزدہ ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتوں کی جانب سے قومی اسمبلی ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کریں گی اور باضابطہ اعلان قیادت کی مشاورت کے بعد ایک دو روز میں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں؛ پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان، عمران خان 33 نشستوں پر امیدوار ہوں گے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News