
بلاول بھٹو زرداری کا چینی وزیر خارجہ کن گینگ سے ٹیلیفونک رابطہ
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا چینی وزیر خارجہ کن گینگ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گفتگو میں بلاول بھٹو نے وزیر خارجہ کن گینگ کی تقرری پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین ہمہ موسمی شراکت دار اور دوست ہیں جبکہ پاکستان اور چین کی باہمی حمایت اور تعاون کی ایک طویل تاریخ بھی ہے۔
اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان اور چین کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ بلاول بھٹو زرداری کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے جنیوا میں ہونے والی پاکستان پر بین الاقوامی کانفرنس میں چین کی فعال شرکت اور حمایت پر وزیر خارجہ کن گینگ کا شکریہ ادا کیا،
بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب کے بعد کی تعمیر نو کے لیے چین کی فراخدلانہ اور بروقت امداد پاکستان کے لاکھوں لوگوں کے لیے سکون کا باعث تھی جبکہ چین کی حمایت بین الاقوامی تعاون کی ایک روشن مثال ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ بلاول بھٹو زرداری سے یورمی یونین کی سفیر سے ملاقات
اس موقع پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بلاول بھٹو نے چین کے نئے قمری سال پر اپنے ہم منصب کو اپنی نیک تمنائیں اور پرتپاک مبارکباد بھی پیش کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News