
اسمبلی اسمبلی کھیلنے سے ملک میں استحکام نہیں آئے گا، شاہد خاقان
سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سیاسی استحکام ذمہ داری سے آتا ہے، اسمبلی اسمبلی کھیلنے سے ملک میں استحکام نہیں آئے گا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے ساتھ معاملات کو چار سال ہوگئے، ابھی تک الزامات ہی سمجھ نہیں آئے اور نہ کوئی شواہد پیش کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب کی ذمہ داری ہے چار چار سالوں سے لوگ عدالتوں میں ہیں، نیب خود ریفرنس عدالتوں سے ختم کروائے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر ریفرنس سیاسی دباؤ میں یا غلط بنائے تو آج انکی حقیقت کیا ہے؟ میرے خلاف کرپشن کا الزام نہیں اختیارات کا غلط استعمال کا الزام ہے۔
نیب کو جتنا جلدی ختم کردیا جائے اچھا ہے
سابق وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ ایم ڈی پی ایس او کی تنخواہ کا تماشہ بنایا گیا، بعد کے افسران دوگنی تنخواہوں پر لگائے گئے، نیب کی وجہ سے اس وقت کوئی افسر فیصلہ لینے کو تیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب کو جتنا جلدی ختم کردیا جائے اچھا ہے، عدالت میں کہا ہے کہ نیب آرڈیننس کا کوئی فائدہ نہیں چاہیے، نیب کو ختم نہ کیا گیا تو افسران فیصلے نہیں کریں گے۔
ایک دن میں معجزہ نہیں ہوسکتا
سینئررہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ آمر نے بغیر پارلیمان بنائے گئے قانون کو پارلیمان ٹھیک نہیں کرسکتا؟ چار سال کی غفلت نو ماہ میں ختم نہیں ہوسکتی، جہاں کابینہ اور افسران کے فیصلوں کو غلط کہا جائے وہاں ملک کیسے چلے گا۔
مزید پڑھیں: سیاست میں مقابلہ میدان میں ہونا چاہیے، شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ایک دن میں معجزہ نہیں ہوسکتا، سیاسی استحکام ذمہ داری سے آتا ہے، اسمبلی اسمبلی کھیلنے سے استحکام نہیں آئے گا، جن کو عوام نے منتخب کیا وہ عوام کو جواب دیں گے، کراچی میں الیکشن کے جو حالات تھے یہ فیصلہ عوام کا نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News