Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی کے ورکر ہر وقت حالت جنگ میں ہیں، قادر پٹیل

Now Reading:

پیپلز پارٹی کے ورکر ہر وقت حالت جنگ میں ہیں، قادر پٹیل
قادر پٹیل

قادر پٹیل

وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ورکر ہر وقت حالت جنگ میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جیتنے پر پی پی اور بی بی کے جیالوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم نے اس کامیابی کے لئے خون کے نزرانے پیش کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب میں پی پی کا کراچی کا صدر تھا اس وقت ہم کراچی میں ہر روز اپنے جیالوں کی لاشیں اٹھاتے تهے اور ہم لاشیں اٹھا کر بھی جئے بھٹو کے نعرے لگاتے دشمن کا دل دہل جاتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ جنگ ہے تو جنگ ہی سہی، میں نے اپنا قریبی ساتھی ایدی امین کھویا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2018 کا الیکشن مزاق تھا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ مشکل کی گھڑی میں ہم سب کو مل کر اپنا کردار کرنا ہوگا، عبدالقادر پٹیل

قادر پٹیل نے کہا کہ لاہور کا رہنے والا یہاں کراچی سے ہزاروں ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اور یہ کہتے ہیں کہ گیلپ سروے کرکے الیکشن جیتے جبکہ یہ گیلپ سروے والا ضمنی الیکشن میں ہمارے مندوخیل سے ہار کر بھاگ گیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہماری ماں بینطیر بھٹو نے شہادت حاصل کی، ہمارے قائد عوام  ذوالفقار علی بھٹو شہید ہوگئے جبکہ شہید بابا ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے دن کے بعد سے ہم سو بھی نہیں سکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ وفاقی حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی ہر مکمن مدد کی جائیگی، عبدالقادر پٹیل

ان کا کہنا تھا کہ پی پی کا ورکر ہر وقت حالت جنگ میں ہے اور یہ جنگ ہماری جاری ہے

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب عوام کی حکومت ہوگی آمرانہ دور کا خاتمہ ہوگا۔

Advertisement

وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے مزید کہا کہ جب تک بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم نہیں بن جاتا، ہم جنگ اب وفاق میں لڑینگے اور بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر