Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہشت گردی کے خدشات، سی ٹی ڈی نے کومبنگ آپریشن تیز کردیے

Now Reading:

دہشت گردی کے خدشات، سی ٹی ڈی نے کومبنگ آپریشن تیز کردیے
سی ٹی ڈی

دہشت گردی کے خدشات، سی ٹی ڈی نے کومبنگ آپریشن تیز کردیے

دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کومبنگ آپریشن تیز کردیے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں 49 مقامات پر کومبنگ اینڈ سرچ آپریشن کیے گئے۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشتگرد نیٹ ورک کے خلاف کامیابی سے آپریشن کرتے ہوئے منڈی بہاوالدین، خوشاب، دنیاپور سے تین مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے جبکہ لاہور کے علاقے یکی گیٹ سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران 517 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی جبکہ 2713 افراد سے پوچھ گچھ کے دوران 3 مشتبہ افراد کی نشاندہی ہوئی۔

Advertisement

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار افراد کے خلاف 4 مقدمات درج کردیے گئے ہیں اور تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے مزید کہا کہ ریاست دشمن عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

Advertisement

مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی کا بڑا کریک ڈاؤن، 5 دہشتگرد گرفتار

واضح رہے کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے رواں ہفتے آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سیکیورٹی اداروں کے ہمراہ 452 کومبنگ آپریشن کیے جس میں 208 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے 138 مقدمات درج کیے گئے۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ کومبنگ آپریشن کی کارروائیوں کے دوران 22 ہزار 8 سو افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کا پنجاب میں بڑا آپریشن، 07 دہشتگرد گرفتار

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر